پتوکی ،12سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش،اہل محلہ نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 22:34

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) پتوکی کے علاقہ ناروکی ماہجہ میں 12سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش،اہل محلہ نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ نارو کی ماہجہ پتوکی کے رہائشی صابر علی ڈرائیور کا بیٹا غلام مصطفی سکول جا رہا تھا کہ معراج اور رضوان اسے ورغلا پھسلا کر قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور بد فعلی کی کوشش کی بچے کے شور کرنے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے معراج نامی نوجوان کوموقع پر گرفتار کرکے حوالہ پولیس کیا جبکہ رضوان نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی پتوکی ولی حسن پاشا کے مطابق دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں