چھانگامانگا جنگل میں آگ لگ گئی ،کئی ایکڑ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اتوار 26 ستمبر 2021 17:40

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) چھانگامانگا جنگل میں اچانک آگ لگ گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی ایکڑ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔بتایا گیاہے کہ آگ چھانگا مانگا جنگل کے کھیت نمبر 23 میں لگی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کی جانب کہا گیا ہے کہ آگ سرکنڈوں اور جڑی بوٹیاں تلف کرنے کے لیے لگائی گئی جبکہ یہ آگ لگنے کا پہلا واقع نہیں پہلے بھی کئی بار چھانگا مانگا جنگل میں آگ لگنے کے واقعات پیش ہوئے ہیں ۔

شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھانگا مانگا جنگل کی انتظامیہ درخت کاٹ کر فروخت کر دیتے ہیں جس وجہ سے ثبوت مٹانے کیلئے جنگل کو آگ لگا دی جاتی ہے وزیر اعظم عمران ،وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر لاہور واقع کا فوری طور پر نوٹس لیں اور اس واقع کی ہائی لیول پر تحقیقات کریں اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں