پتوکی،چھت پر تمبو باندھنے والا شخص کرنٹ لگنے سے جاںبحق

ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر گھر میں کہرام مچ گیا

پیر 27 ستمبر 2021 23:30

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) چھت پر تمبو باندھنے والا شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،ایک ہی گھر سے دو جنازے اٹھنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ،اہل علاقہ نے واپڈا افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے نواحی علاقہ دینا ناتھ میں واپڈا کی نااہلی ایک اور جان لے گئی دینا ناتھ کا رہائشی الطاف حسین گھر میں ہونے والی فوتگی کی وجہ سے چھت پر چڑھ کر تمبو کی رسی باندھ رہا تھا کہ گھر کے اوپر سے گزرنے والی واپڈا کی لٹکی تاروں سے سر جا ٹکرایا اور کرنٹ لگنے کی وجہ 40 سالہ الطاف حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ایک ہی وقت میں دو جنازوں سے پورے گھر میں کہرام مچ گیا ،متوفی پانچ بچوں کا باپ تھا گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ان ننگی تاروں کی وجہ سے پہلے بھی کئی سارے حادثات پیش آئے ہیں ۔

اہل علاقہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن سرفراز نگر کے ایس ڈی او کو کئی بار اطلاع دی گئی لیکن کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے ایس ڈی او اور ان کے عملہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں