پتوکی ،سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو نعمان میو پولیس مقابلے کے دوران مبینہ طور پر اپنے ساتھیوںکی فائرنگ سے ہلاک

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:44

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوںکی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہنجرائے کلاں کا رہائشی انتہائی خطرناک ڈاکو نعمان میو تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ طور پر اپنے ساتھیوںکی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،ڈاکو نے چند روز قبل پولیس مقابلے کے دوران اے ایس آئی محمد رفیق کو شہید کیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سرائے مغل پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پا کر ہیڈ بلوکی کے قریب ریڈ کیا، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ کر دی، ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکنے پر پولیس ٹیموں نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہواجسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نعمان میو کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے والے دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں