یوریا کھاد ڈیلروں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت توسیع پتوکی سے مک مکا

کھاد ڈیلروں نے غلہ منڈی میں یوریا کھادیں منگوانہ بند کردی کسان جگہ جگہ یوریا کھاد کے حصول کیلئے رلنے لگے

اتوار 5 دسمبر 2021 13:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) یوریا کھاد ڈیلروں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت توسیع پتوکی سے مک مکا کرلیا کھاد ڈیلروں نے غلہ منڈی میں یوریا کھادیں منگوانہ بند کردی کسان جگہ جگہ یوریا کھاد کے حصول کیلئے رلنے لگے کسانوں کا کھاد نہ ملنے پر محکمہ زراعت کے افسروں کیخلاف شدید احتجاج اعلی حکام سے محکمہ کے افسران کیخلاف فوری طورپر کاروائی کا مطالبہ تحصیل پتوکی غلہ منڈی کے یوریا کھاد کے متعدد ڈیلروں نے یوریا کھادیں کمپنی سے منگوانا بند کردیں جس وجہ سے تحصیل پتوکی میں کھاد کی قلت پیدا ہو گئی ہے جگہ جگہ ?سان کھاد کے حصول کیلئے رلتے دکھائی دیتے ہیں محکمہ زراعت توسیع پتوکی کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ساجد علی جنڈھیر پتوکی میں کئی سالوں سے تعینات ہے جس نے کھاد ڈیلروں سے اپنا مک مکا کر رکھا ہے جبکہ چند کھاد ڈیلروں نے بلیک میں یوریا کھاد کی فروخت کا مہنگے داموں سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر اور کھاد ڈیلر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو بلیک میل کرکے کھلی چھوٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس وجہ سے کھاد نہیں منگوا رہے ہیں ?سانوں کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اسی سلسلہ میں آل پاکستان ?سان اتحاد پتوکی کے ممبران و عہدداران ساجد حسین ?نجرا ،ملک نزیر احمد امین و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اعلی حکام کھاد کی قلت کا فوری طورپر نوٹس لیکر کھاد کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ہماری فصلیں تباہ و برباد نہ ہوں اور فصلوں کی بر وقت کاشت مکمل ہو سکے اور انہوں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ زراعت توسیع پتوکی ساجد علی جنڈھیر کی فوری طورپر تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں