محرم الحرام کو پتوکی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ،سیکورٹی اداروں کی جانب سے مختلف بازاروں ، روٹس پر فلیگ مارچ

پیر 8 اگست 2022 21:23

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) 9 محرم الحرام کو پتوکی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ،سیکورٹی اداروں کی جانب سے تحصیل پتوکی ،حبیب آباد، پھولنگر ،جمبر، میںمختلف بازاروں ، روٹس پر فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ میں قصور سے رینجر آفیسر عرفان احمد سمیت دیگر افسران موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمدعامر بٹ، ڈی ایس پی سرکل پتوکی ملک سکندر محمود، قصور سے رینجر آفیسر عرفان احمدکی زیر نگرانی پولیس اور رینجر کی نفری کے ہمراہ تحصیل پتوکی بھر میں مختلف روٹس پر فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آفس سے شروع ہوا جو پتوکی کے مختلف روٹس سے حبیب آباد ،حبیب سے جمبر ،جمبر سے پھولنگر،اور پھولنگر سے واپس پتوکی پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ،اس موقع پر سینئر صحافی محمد نوید بھٹی ، بابا شہزاد، کلرک بائو محمد شفیق ،ایس ایچ او سٹی پتوکی طاہر خاں، تھانہ صدر پتوکی ملک طارق، سٹی پھولنگر حافظ عاطف نزیر،اور صدر پھولنگر ایس ایچ او اور رینجر سمیت پولیس کی فورس بھی ہمراہ موجود تھی۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں