پتوکی میں دو مختلف وارداتیں‘ ڈاکو ں نے دو تاجروں سے نو لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین لی

بدھ 10 اگست 2022 22:53

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) پتوکی میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نقاب پوش ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر ہیڈز آپ کر کے دو تاجروں سے نو لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین لی،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے چیئرمین اور سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید اپنی دوکان طارق سعید کریانہ سٹور پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پرہیڈز آپ کر کے 51 ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے،جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے اسپائرکایج کے قریب خان کی کریانہ کی ہول سیل کی دوکان میں داخل ہو کر دوکان کے مالک اور دیگر موجود تین افراد سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی نقدی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے ،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں