پتوکی‘ لمپی سکن وائرس کا شکار جانورمیڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہونے کا انکشاف

جمعرات 11 اگست 2022 16:36

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پتوکی شہر ،ہلہ ،سرائے مغل،سمیت دیگر علاقوںمیں لمپی سکن وائرس کا شکار جانور گائے جگہ جگہ نظر آنے لگے متعدد زمینداروں کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور میڈیسن نہ ملنے کی وجہ ہلاک ہونے کا بھی انکشاف لمپی سکن وائرس کے خاتمہ کی میڈیسن نہ ملنے پر زمیندار پریشانی کا شکار زمینداروں ؂کاوزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ملک بھر میں لمپی سکن وائرس نے جنم لے رکھا ہے اس خطرناک وائرس سے متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں سندھ سے پنجاب میں داخل ہونے والے وائرس کے خاتمہ کیلئے تاحال زمینداروں کو میڈیسن مہیا نہ کی گئی ہے تحصیل پتوکی شہر اور گردونواح میں لمپی سکن وائرس نے جنم لے لیا مگر تحصیل پتوکی میں قائم لائیوسٹاک محکمہ کی جانب سے زمینداروں کو کوئی آگاہی یا میڈیسن فراہم نہ کی گئی ہے انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی غفلت کی وجہ سے غریب زمینداروں کے متعدد لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جانور گائے ہلاک ہوچکے ہیں زمینداروں ؂ نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی ،چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں