فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ،مصنوعی اور مضرصحت دودہ بنانے والی سامان اور ٹینکر پکڑ لیا

جمعرات 11 اگست 2022 22:21

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) پتوکی میں اطلاع ملنے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا چھاپہ،مصنوعی اور مضرصحت دودہ بنانے والی سامان اور ٹینکر پکڑ لیا،مقدمہ درج، فوڈ اتھارٹی قصور کے فوڈ سفیٹی آفیسر محمد رضوان امجد کو اطلاع ملی کہ ایک ملک ٹینکر نمبری ایل ای جی 9956 مصنوعی طریقے سے مضرصحت دودہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا ملک پاوڈر،ناقص کوکنگ آئل اور دیگر سامان لے کر جا رہا ہے جسکو ہلہ بائی پاس ایک ہوٹل کے قریب روکا تو ٹینکر کا ڈرائیور محمد سجاد موقع سے فرار ہو گیا ،فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ٹینکر اور سامان قبضہ میں لے لیا ،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر محمد رضوان امجد کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں