تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ اJیک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 29 مارچ 2023 15:00

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ اJیک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی روڈ سائیں دی کھوئی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو جہانگیر زخمی حالت میں گرفتار،ہسپتال منتقل، 3 ڈاکو فرار،ناجائز اسلحہ برآمدمقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو تھانہ صدر پتوکی،پھولنگر اور سرائے مغل پولیس کو 10 سے ڈکیتی زائد وارداتوں میں مطلوب تھاپولیس زیر حراست ڈاکو یٰسین کو ریکوری کیلئے لیجارہی تھی کس ملزمان نے پولیس پارٹی پر ملزم کو چھڑانے کی نیت سے فائرنگ کی تھانہ صدر پتوکی پولیس نے جوابی فائرنگ کی جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈاکو جہانگیرفائر لگنے سے زخمی ہواملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے سپشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں