تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی میں او پی ڈی بند، ڈاکٹر وں کی دوسرے روز بھی ہڑتال،ہسپتال آئے مریض ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے

جمعہ 2 جون 2023 21:59

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر پتوکی میں او پی ڈی بند کرکے ڈاکٹر وں کی دوسرے روز بھی ہڑتال رہی ہسپتال آئے مریض ذلیل و خوار ہوکر رہ گئے ۔

(جاری ہے)

لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں گزشتہ روز ڈاکٹر سعد پر ہونے والے تشدد کیخلاف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹروں نے او پی ڈی بند کرکے دوسرے روز بھی ہڑتال کی پتوکی شہر اور گردو نواح کے دور دراز علاقوں سے آئے مریض ذلیل وخوار ہوکر گھروں کو واپس چلے گئے مریضوںکاگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صبح سے آئے ہیں کوئی ڈاکٹر نہیں سب کمرے بند ہیں کہاں سے ہم دوائی لیںہسپتال میں او پی ڈی بند ہونے سے ہمیں کوئی دوائی نہیںملی شوگر کی انسولین تک میسرنہیں،دوسری جانب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹرمنیب سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈاکٹر کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا دہشتگردی ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ہم نے آج ڈاکٹر سعد پر ہونے والے تشدد کیخلاف تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کی او پی ڈی بند کرکے پر امن احتجاج کیا ہے ہم قوم کے مسیحا ہے ہم پر تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ڈاکٹرز اب غیر محفوظ ہوچکے ہیں حکومت ڈاکٹروں کو سپیشل سیکورٹی فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں