پتوکی درینہ رنجش پر ملزم نے گھر میں گھس کر 18سالہ لڑکی کو فائر مار کر قتل کردیا

اتوار 4 جون 2023 14:15

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پتوکی درینہ رنجش پر ملزم نے گھر میں گھس کر 18سالہ لڑکی کو فائر مار کر قتل کردیا ملزم موقع سے فرار ورثا کا احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ -ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے تھانہ صدر پھولنگر کے نواحی گاؤں بگھیانہ میں دو گروپوں میں درینہ رنجش پر گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی،پر جھگڑا ہوا تھا ملزم ملک مٹھو نامی شخص نے محمد انور کے گھر گھس کر اسکی نوجوان 18 سالہ بیٹی آمنہ کو فائر مار کر قتل کردیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پھولنگر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو نے لاش کو پوسٹ مارٹم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا تھانہ صدر پھولنگر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ورثا کا احتجاج آئی جی پنجاب فوری طورپر نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دیں

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں