}پتوکی، ٹیچرنے پنسل مارکر پہلی کلاس کی بچی کی آنکھ ضائع کر دی

اتوار 4 جون 2023 20:15

ٹ پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) پتوکی میں اسکول ٹیچرنے پنسل مارکر پہلی کلاس کی معصوم بچی کی آنکھ ضائع کر دی۔ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کی والد کا کہنا ہے کہ میری بچی جب اسکول سے روتی ہوئی گھر آئی اور آنکھ میں تکلیف کا بتایا۔

(جاری ہے)

اس نے کہامیں فورا بچی کو ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے لے گئی لیکن ڈاکٹر نے لاہور ریفر کر دیا، لاہور جناح اسپتال میں آپریشن کروایا گیا مگربچی کو ایک آنکھ سے دیکھائی نہیں دے رہا۔بچی کی والد کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے ناہی بروقت اطلاع دی اور ناہی بچی کو طبی امداد فراہم کی، متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں