چلڈرن اسپتال لاھورمیں ڈاکٹر پر تشدد کیخلاف پتوکی میں ڈاکٹر ز کی پانچویں روز بھی ہڑتال ،مریض خوار ہوتے رہے

مریضوں کا صدر، وزیراعظم پاکستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 5 جون 2023 22:06

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2023ء) چلڈرن اسپتال لاھور میں ڈاکٹر پر تشدد کا معاملہ پتوکی میں ڈاکٹروں کی پانچویں روز بھی ہڑتال رہی مریض خوار ہوتے رہے مریضوں کوفریاد سننے والا کوئی نہ ملا اسپتال آئے مریضوں کا صدر ، وزیر اعظم پاکستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کے ڈاکٹرز کی ہڑتال پانچویں روز میں داخل او پی ڈی بند دور دراز علاقوں سے آئے مریض خوار کر رہ گئے ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے نے مریضوں کو آؤٹ ڈور میڈیکل سروسز بند کر دی اسپتال میں مریضوں کی کثیر تعداد موجود مگر انکی فریاد سننے والا کوئی نہیں ڈاکٹروں کے کمرے خالی پڑھ گئے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہاشہریوں کا کہنا ہے کہ ہم ذلیل و خوار ہو رہے ہیں مگر نگران پنجاب حکومت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،صدر پاکستان عارف علوی ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف فوری طور پر نوٹس لیںاور ڈاکٹروں کی ہڑتال کو فوری ختم کروائیں ۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں