صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کی امریکی بیس بال کوچ کے ہمراہ نشاط ہائی سکول سرفراز نگر پتوکی میں آمد

صدر بیس بال فیڈریشن نی2لاکھ سے زائد رقم کا بیس بال کا سامان سکول کو پریکٹس کے لیے دیا

جمعرات 17 جون 2021 14:51

صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کی امریکی بیس بال کوچ کے ہمراہ نشاط ہائی سکول سرفراز نگر پتوکی میں آمد
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ کی امریکی بیس بال کوچ برائن فرچزکی سٹیووڈی وس امریکی صدر بیس بال سپورٹس کے ہمراہ نشاط ہائی سکول سرفراز نگر پتوکی میں آمد صدر بیس بال فیڈریشن نی2لاکھ سے زائد رقم کا بیس بال کا سامان سکول کو پریکٹس کے لیے دیا۔ صدر بیس بال کا کہنا تھا کہ ہم ہر وقت نشاط ہائی سکول کی طرز اور ٹرسٹ جیسے اداروں میں بھی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں اس سکول سے انڈر 12کھیلنے والے بہترین کھلاڑی کو پاکستان کی قومی بیس بال ٹیم میں شامل کریں گے اور امریکہ جیسے ملک میں سکالر شپ پر پڑھنے کا موقع دیں گے۔

اسی اثنا میں ادارے کے سربراہ سید امیر کاظمی کا کہنا تھا کہ صحت مند قوم کے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں اور صدربیس بال فیڈریشن کی سکول میں آمد اور سامان دینے پر صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں امریکی کوچز نے پاکستان قومی بیس بال ٹیم کے کپتان عمیر بھٹی کے ہمراہ بچوں کو بیس بال کھیلنے کی خصوصی مشق کروائی۔ نشاط چونیاں ادارہ کے سربارہ امیر کاظمی نے اپنی ٹیم میاں مبشر نوید ڈپٹی مینجرو دیگر ٹیم کے ہمراہ صدر بیس بال فیڈریشن کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اورتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں