پتوکی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عبّاس انعامی رقم نہ ملنے پرمایوسی کا شکار

جمعرات 3 اکتوبر 2024 14:55

پتوکی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عبّاس انعامی رقم نہ ملنے پرمایوسی کا شکار
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2024ء) پتوکی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ شجر عبّاس انعامی رقم نہ ملنے پرمایوسی کا شکارشجر عباس کے وکیل نے انعامی رقم کیلئے ہائر ایجوکیشن کمشین کو گروینیس لیٹر لکھ دیاانعامی رقم نہ ملنے پر اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

قومی اتھلیٹ نے اپنے وکیل رانا نعمان اشرف ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائر ایجوکیشن کمشین کو گروینیس لیٹر بھیجا قومی اتھلیٹ نے موقف اپنایا کہ 2022 میں ہونی والی 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن پر آنے کے باوجود ابھی تک انعامی رقم نہیں ملی قومی اتھلیٹ نے نیشنل چیمپئن شپ میں 100 میٹر اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا جسکی رقم آج تک ہائر ایجوکیشن نے ادا نہیں کی قومی اتھلیٹ نے کہا کے بار بار آفس بلا کر تزلیل کی جاتی ھے جب کے اس نے ملک کی خاطر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ھے قومی اتھلیٹ شجر عباس نے کہا کے اگر ہائر ایجوکیشن نے میری انعامی رقم ادا نہ کی تو وہ جلد اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں