پتوکی ،موٹروے بائے پاس پر شدید دھند کی وجہ سے 3 گاڑیاں ٹکرا گئیں،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،5افراد شدید زخمی

جمعرات 27 دسمبر 2018 16:34

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) تھانہ صدر پتوکی کے نزدیک موٹروے بائے پاس پر شدید دھند کی وجہ سے 3 گاڑیاں ٹکرا گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،5افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ،زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق موٹروے پر شد ید دھند ،حد نگاہ 5 میٹر شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی اور تھانہ صدر پتوکی کے قریب موٹروے بائے پاس پر دھند کی وجہ سے 3 گاڑیاں ٹکرا گئی ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن5افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔موٹر وے پولیس ترجمان کا کہنا ہے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دھند میں فوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں