صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سکولوں میں موسم بہار کیلئے شجر کاری مہم شروع کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 24 جنوری 2019 13:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سکولز میں موسم بہار کیلئے شجر کاری مہم کے آغاز کیلئے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز محکمہ تعلیم سے جاری ہونے والے مراسلہ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو اپنے ڈویژنل فارسٹ آفیسرز سے پودے حاصل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،متعلقہ افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سکولوں میں شجرکاری مہم شروع کریںتاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاکرشجرکاری مہم کوکامیاب کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں