محکمہ وائلڈ لائف مردان ڈویژن کے زیراہتمام شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 23 اگست 2019 12:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) محکمہ وائلڈ لائف مردان ڈویژن کے زیراہتمام وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘ ڈے کی مناسبت سے مردان اورصوابی کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا آغازکردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کے تحت برمول،کالوخان صوابی، پرمولی اور وائلڈ پارک میں ہزاروں پودے لگائے گئے۔ اس موقع پرڈی ایف اومردان سجادعلی اورمحکمے کے تمام اہلکاروں نے شرکت کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں