ضلع مردان میں مچھلی کی افزائش کیلئے عملی اقدامات اٹھا ر ہے ہیں‘ شاہد محمود

بدھ 13 نومبر 2019 12:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ماہی پروری شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ محکمہ فشریز مردان میں اعلی قسم کی مچھلی کی افزائش نسل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، اب تک ضلع مردان میں 60 ہزار مچھلی کے بچے مختلف علاقوں کے نہروں ، دریائوں اور ندیوں میں چھوڑ دئیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ ماہی پروری کی ہدایت پر طور و نوے کلے کے کلپانی نالہ میں 20ہزار مچھلی کی نسل چھوڑنے کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے ظاہر شاہ طورو کے نمائندہ عالم شاہ ، انسپکٹر محکمہ ماہی پروری لعل زادہ خان کے علاوہ عوام اور محکمہ ماہی پروری کے اہلکار موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر شاہد محمود خان نے عوام پر زور دیا کہ کھانے کے دیگر خوراکوں کے علاوہ مچھلی صحتمند غذا ہے جو انسانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے ، لہذا اس کا استعمال اپنے روزمرہ کے خوراک میں ضرور شامل کریں ، مچھلی کا شکار قانون کے دائرہ میں کریں تاکہ مچھلیوں کے نسل کو نقصان نہ پہنچے۔ لائسنس کے بغیر مچھلی کے شکار کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی جنریٹر اور دوائیوں کے ذریعے شکار پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں