صوبائی حکومت کی جنوبی اضلاع میں ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 12:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) صوبائی حکومت خیبرپختونخوا نے جنوبی اضلاع کے ٹانک ‘ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹڈی دل کے تدارک کیلئے موثراقدامات کی ہدایات کی ہے‘ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکوجاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ ٹڈی دل کی روک تھام کیلئے دن رات فصلوں پر اسپرے کرایاجائے‘ متاثرہ علاقوں میں ٹیموں کی دستیابی یقینی بنائی جائے‘ ضرورت پڑنے پر ڈورن اسپرے کیاجائے تاکہ ٹڈی دل حملے کی فوری روک تھام ہوسکے اور فصلوں کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں