ْمحکمہ کھیل سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام پشاور سمیت صوبے بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز

بدھ 12 اگست 2020 14:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) وزیر اعظم عمران خان اور وزیرا علیٰ محمودخان کی ہدایت پر محکمہ کھیل سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام پشاورسمیت صوبے بھر میں شجر کاری مہم کا آغازکردیا گیا ہے،اس حوالے سے خاتون ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وایڈمنسٹریٹرمحمد طارق نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا ،اس موقع پر اکائونٹنٹ امجد اقبال،سینئر کوچ شفقت اللہ ،ڈی ایس اومردان کاشف فرحان،سپورٹس ایڈمنسٹریٹرذاکراللہ،یوسف آفریدی اور عاطفہ یوسفزئی بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وایڈمنسٹریٹرمحمد طارق نے کہاکہ صوبائی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ شعبہ سپورٹس کے ساتھ نوجوان نسل وابستہ ہے، انکاکہناتھاکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے صوبے میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ایک بہترین پلان ترتیب دیدیا ،جس کے تحت پشاور سمیت مختلف اضلاع میں انڈر14،16اور 17کیساتھ انڈر23اورانڈر21گیمز منعقد کرائے گئے جسکے باعث صحیح معنوںمیں ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو خوش آئندہ بات ہے،انہوںنے کہاکہ وزیرا عظم عمران اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ہدایت پر سرسبز وشاداب پاکستان کے وژن کے تحت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس اور پلے گرائونڈز میں شجرکاری مہمبھرپور طریقے سے جاری ہے جس سے یقیناً ماحول پر بہتر اثرات مرتبہ ہوںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں