خیبرپختونخواتیل وگیس کے ذخائر سے مالامال صوبہ ہے،انجینئرسید ظفرعلی شاہ

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی ضروریات میں11فیصداورگیس کی مجموعی پیداوارمیں50فیصدحصہ خیبرپختونخواکاہے توانائی کے شعبے میں صوبائی خزانے میں سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہورہی ہے،سیکرٹری توانائی وبرقیات کاطلبہ کے گروپ کولیکچر

بدھ 18 جولائی 2018 18:59

خیبرپختونخواتیل وگیس کے ذخائر سے مالامال صوبہ ہے،انجینئرسید ظفرعلی شاہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرسید ظفرعلی شاہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا تیل وگیس کے ذخائر سے مالامال صوبہ ہے۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی ضروریات میں11فیصداورگیس کی مجموعی پیداوارمیں50فیصدحصہ خیبرپختونخواکاہے ۔ قدرت کے ان خزانوں کو ہم موثر طریقے سے استعمال میں لاکرصوبے کو معاشی لحاظ سے ملک کا امیر ترین صوبہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوران ذخائر کو بروئے کارلاکر صنعتی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے روزگارکے نئے مواقع پیداکئے جاسکتے ہیں۔

توانائی کے شعبے میں صوبائی خزانے میں سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہورہی ہے جن میں نیٹ ہائیڈل کے خالص منافع کی مد میں صوبے کو 20ارب روپے اور گیس کی مد میںوفاق سی29ارب روپے کی رائلٹی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں زیرتعلیم ایم ایس انرجی منیجمنٹ اینڈ سسٹین ایبلٹیMS Energy Management & Sustanabilyکے طلباء وطالبات کے گروپ کو توانائی کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے دیئے گئے لیکچر کے دوران کیا ۔

اس موقع پر خیبرپختونخواآئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیڈ(کے پی اوجی سی ایل) کے چیف ایگزیکٹوانجینئررضی الدین ،یو ایس پاکستان سنٹرآف ایڈوانس سٹڈیز ان انرجی کے کارپوریٹ Engagement سپیشلسٹ عامر یاسر بھی موجودتھے۔سیکرٹری توانائی نے انجینئرنگ کے طلبہ کو توانائی کے شعبوں میں مختلف پہلوئوں اوراپنے تجربات سے آگاہ کیا۔۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں یومیہ تیل کی ضروریات6لاکھ بیرل ہے جبکہ خیبرپختونخوا1لاکھ بیرل پیداکررہاہے جوکہ ناکافی ہے اورمجبوراً ہمیں اربوں ڈالرزکے عوض پیڑولیم مصنوعات درآمد کرنی پڑرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے کی معاشی صورتحال کی بہتری میں تیل وگیس کے شعبے کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت پن بجلی کی پیداوارکیلئی30 میگاواٹ کی گنجائش موجود ہے جن کو ہم بروئے کارلاکرملک کو موجودہ توانائی کے بحران سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ دلاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی وبرقیات ہائیڈل کے ساتھ ساتھ تیل وگیس سمیت متبا دل انرجی کے وسائل پر بھی کام کررہاہے جن میں شمسی توانائی ،ونڈانرجی اورسالڈ ویسٹ انرجی کے ذخائرشامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے اب بھی ہمیں بہت کچھ کرناہے انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا وفاقی محکموںنیپرا،سی پی پی،پی پی آئی بی،منسٹری آف واٹر،اوگرہ کے باہمی تعاون سے توانائی کے شعبے میں کام کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں بجلی کی پیداوارکے لئے محکمہ پیڈواورتیل وگیس کی پیداوارکے لئے کے پی اوجی سی ایل کام کررہے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں تحقیق اورکپسٹی بلڈنگ پر زوردیتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ کی مد میں گرانٹ رکھی گئی ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں ماہرین کی ٹیم تیارکی جائے جواس اہم شعبے کو مزید ترقی دے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں