ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو کی زیر نگرانی پھلوں اور سبزیوں کے نرخ مقررکردئیے گئے

جمعہ 17 اگست 2018 16:15

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو کی زیر نگرانی پھلوں اور سبزیوں کے نرخ مقررکردئیے گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد اورڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا سعادت حسن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو صلاح الدین خان نے جمعہ کے روز فروٹ اینڈ ویجیٹبل مارکیٹ ہنگوکا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے بولی کی خود نگرانی کی اور پھلوں اور سبزیوں کے روزانہ کے نرخ مقرر کئے ۔بعد ازاںانہوں نے تمام دکانداروں کو مقررہ ریٹس کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیںاور خبردار کیاکہ مصنوعی مہنگائی ہر گز بر داشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کی صورت میںفوڈ ایکٹ قوانین کے تحت کارروائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں