پشاور، عید قربان آتے ہی چھریاں بیچنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا

منگل 21 اگست 2018 14:56

پشاور، عید قربان آتے ہی چھریاں بیچنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) عید قربان آتے ہی چھریاں بیچنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا پشاور کے ریتی بازار میں چھری، کلہاڑی اور ٹوکے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔عید پر قربانی کیلئے چھری، کلہاڑی اور ٹوکے کی ضرورت تو پڑتی ہے۔ پشاور کے شہری ان اشیاء کی خریداری کیلئے ریتی بازار کا رخ کر رہے ہیں لیکن ان اشیاء کی قیمتوں کا سن کر خریدارکہتے ہیں ریتی بازار کے دکانداروں نے بھی چھریاں تیز کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

دکاندار کہتے ہیں قربانی کے جانور ذبح کرنے کیلئے چھری بھی خاص ہوتی ہے اور دیگر آلات بھی۔ اس لئے ان کی قیمتیں معمول کے استعمال کی چھری، کلہاڑی اور ٹوکے سے زیادہ ہوتی ہے۔کچھ لوگ تو اپنی پرانی چھریاں، کلہاڑی اور ٹوکہ تیز کرانے لاتے ہیں جس سے چھریاں تیز کرنے والوں کا کام بھی خوب چل رہا ہے۔عید قربان میں جانوروں کی خریداری کے بعد سب سے اہم مرحلہ ذبح کرنے کا ہوتا ہے۔اسی لئے تو پشاور کے ریتی بازار میں ہرکوئی اس مشکل مرحلہ کو آسان بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں