تمباکو کی صنعت پر 40ارب روپے کا مزید ٹیکس لگا کر پوری صنعت کو تباہ کرنے کی بدترین کوشش کی گئی، سیکرٹری جنرل کسان بورڈ
ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:56
(جاری ہے)
تمباکو کی صنعت خصوصا کاشتکار پہلے سے لگائے گئے ٹیکسز کے بوجھ تلے کراہ رہے ہیں جبکہ حالیہ 40 ارب روپے کے ٹیکسز بھی کسی نہ کسی شکل میں کاشتکاروں کو منتقل کر دیے جائیں گے جسکا نتیجہ لاکھوں افراد کی بے روزگاری کی صورت میں نکلے گا۔
40ارب روپے کے ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کے غیر قانونی کاروبار پر گرفت کرنے کی ضرورت تھی جو 40% تک پہنچ گیا ہے اور سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچ رہا ہے۔سالانہ 2ارب سمگل شدہ سیگریٹ پاکستان میں استعمال ہو رہا ہے لیکن حکومت کی 13 مختلف ایجنسیاں یہ سمگلنگ روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ اسلئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سیگریٹ انڈسٹری پر بے تحاشا ٹیکس لگانے کے بجائے سیگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا راستہ روکا جائے اور انڈسٹری پر لگایا گیا40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے۔سیگریٹ انڈسٹری پر پہلے سے 83% ٹیکس لاگو ہے جسکی وجہ سے ہمارے ملک میں سیگریٹس مہنگے ہیں اسلئے سالانہ تقریبا 5 ارب کے سیگریٹس باہر کے ملکوں سے سمگل کیے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں۔مزید ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس مزید مہنگے ہونگے اور اس سے سمگلنگ میں مزید اضافہ ہو گا جو ملک کیلئے ایک منفی رجحان ہے۔ حکام کی یہ بات کہ ٹیکسز لگانے سے سیگریٹس کی قمتیں بڑھیں گی لہذا لوگ خرید نہیں سکیں گے اور سیگریٹس پینے والوں میں کمی آئے گی بالکل غلط مفروضے پر مبنی ہے کیونکہ پہلے ہی 70% لوگ مہنگے برانڈز کے سیگریٹس خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔سیگریٹ کی مہنگی ڈبی Status Symbol کی صورت اختیار کرکے لوگ اس کے استعمال پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ حالیہ بجٹ میں سیگریٹ انڈسٹری پر لگایا گیا 40 ارب کا ٹیکس واپس لیا جائے تاکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے کارکن اور کاشتکار معاشی تباہی سے بچ سکیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری