پشاور، انکم ٹیکس افسران اورتاجران کے درمیان آگاہی تقریب کاانعقاد

بدھ 19 جون 2019 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں انکم ٹیکس افسران اور مردان سمال چیمبر کے ممبران اور تاجران کے درمیان آگاہی تقریب کا انعقادکیاگیا جس میں ٹیکس ہولڈر زنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

(جاری ہے)

تاجروں نے ٹیکس کے حوالے سے انکم ٹیکس افسران کے سامنے شکایات اور مسائل کا انبار لگا دیئے، جس کو حل کرنے کے لیے انکم ٹیکس افسران ،اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد ہمایوں، اسسٹنٹ کمشنر مردان یاسر نبی، انسپکٹر اسرارخان نے موقع پر کچھ مسائل حل کیے اور کچھ مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر موجود مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان اللہ باچا، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر محمد نواز ماندوری اور دیگر رہنماں کا کہنا تھا کے ہم محب وطن ہے اور اپنی وطن کے لیے ٹیکس کیا جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ ٹیکس کے طریقہ کار کو واضح اور آسان بنایا جائے۔ انکم ٹیکس افسران کا کہنا تھا کے ہمارا طریقہ کار واضح اور آسان ہے اگر پھر بھی کسی کو مشکلات ہیں تو ہمارے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں