سرحد چیمبر کی سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی آڑ میں چھوٹے صنعتکاروں کو ہراساں کرنے کی مذمت
جمعرات 27 فروری 2020 21:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر ‘ حاجی معلم خان ‘ حاجی ڈاکٹر فیصل ‘ عبداللہ ‘حبیب اللہ ‘ نور محمد ‘ طور خان اور منصور احمد سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
وفدنے سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویزکو آر ٹی او پشاور آفس کے اہلکاروں کی جانب سے سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کی آڑ میں بزنس کمیونٹی کو بے جا تنگ کرنے ‘ محکمہ ٹریفک کی جانب سے گاڑیوں کی کوہاٹ روڈ میں دن کے اوقات کارمیں داخلہ پر پابندی اور 17فیصد سیلز ٹیکس کی وصولی اور سمال آرمز انڈسٹریز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن ایف بی آر اور اس کے ماتحت ادارے بزنس کمیونٹی سے مختلف طریقوں سے ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیںہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف ہے لیکن حقیقی ٹیکس گزاروں کے ساتھ ٹیکس چوروں جیسا رویہ اپنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔سرحد چیمبرکے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کہا کہ بزنس کمیونٹی کو ٹیکسزکی وصولی کی آڑ میں ہراساں کرنے کی بجائے انہیں اپنے کاروبار خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیکس دہندگان کے پیسے سے چلتا ہے اگر انہیں ہی ٹیکس چور کہہ کر ناکامی چھپانے کی کوشش کی جائے یا انہیں ہراساں کیا جائے توحقیقی ٹیکس گزاروں کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ جو لو گ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ان کے اور ان حکومت کے درمیان ایک خلیج پیداہوگی جس کابراہ راست منفی اثر ملکی معیشت پر پڑے گا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ون ونڈ آپریشن کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کے نظام کو متعارف کروائیں تاکہ بزنس کمیونٹی کی مشکلات دور کی جاسکیں اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوسکے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری