ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ کے لئے وسطی ایشیاء کے ریاستوں کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ ناگزیر ہے ،شیربازبلور
بدھ 22 ستمبر 2021 23:43
(جاری ہے)
اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر منظور الٰہی ‘ نائب صدر جنید الطاف ‘ نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حسنین خورشید احمد ‘ جاوید اختر ‘ پرویز خٹک ‘ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاورکے صدر ملک عمران اسحق اور دونوں سفارتخانوں کے سفارتی عملہ / افسران بھی موجود تھے ۔
سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور نے کہاکہ خیبر پختونخوا پشاور وسطی ایشیاء کی ریاستوں کے ساتھ تجارت کے فروغ میں گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے بدقسمتی سے پاکستان کے ساتھ کرغستان اور قازستان کے ساتھ باہمی تجارتی حجم نہ ہونے کے برابر ہے جن کو دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لاکر مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ باہمی تجارت کو بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان اور وسطی ایشیاء کے ممالک کی حکومتیں مشترکہ لائحہ عمل کے تحت تجارت کی راہ میں درپیش مسائل و مشکلات کو دور کریں سرحد چیمبر کے صدر نے وسطی ایشیائی ممالک کی تاجروں ‘ بزنس کمیونٹی کو خیبر پختونخوا کے قدرتی وسائل اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرغستان اور قازستان جو کہ لینڈ لاک ممالک ہونے کی وجہ سے کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کو ٹرانزٹ روٹ کے تحت استعمال کرکے مغربی ممالک کے ساتھ تجارت کو بھی بڑھاسکتا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات کرغستان کے سفیر Ulanbek Totuiaev نے پاکستان اور کرغستان کے ساتھ باہمی تجارت کو بڑھانے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرغستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے موزوں ٹرانزٹ روٹ ہے جس کے ذریعے روس اور دیگر وسطی ایشیاء ممالک کو باآسانی تجارت کو ممکن بنایا جا رہا ہے جہاں پر بہتر انفراسٹرکچر سمیت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر قازستان کے سفیرYerzhan Kistafinنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے پاکستان قازستان بزنس کونسل کے از سر نو تشکیل اور معاشی و اقتصادی رابطوں کو جدید خطوط پر استوار و فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر شیر باز بلور کی تمام تجاویز سے مکمل اتفاق کیا ہے اور کہا کہ ان سفارشات کی روشنی میں پاکستان ‘ قازستان سمیت وسطی ایشیاء کے دیگر ممالک کے ساتھ باہمی تجارت ‘ ایکسپورٹ کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر دونوں جانب سے تجارتی وفود کے تبادلے ‘ بزنس ٹو بزنس میٹنگ کے انعقاد اور باہمی تجارت کی راہ میں مشکلات کو دور کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے اور حکومتی سطح پر مسائل کو موثر انداز پر اجاگر کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اس سے قبل سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر منظور الٰہی اور نائب صدر جنید الطاف ‘ نو منتخب ایگزیکٹو ممبر حسنین خورشید احمد اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان باہمی تجارت ‘ ایکسپورٹ کے راہ میں درپیش مسائل و مشکلات کی نشاندہی کی اور ان کے فوری و دیرپا حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں اور باہمی تجارت کے فروغ کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا ہے۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری