سرحد چیمبر کا نیشنل و یجٹیڈ ایوریج کاسٹ ا ٓف گیس پا لیسی متعار ف کر و انے پر شدید تحفظا ت کا اظہا ر کردیا

ایسے اقد ام ملکی ا ٓئین کے متصادم اور قدر تی گیس میں خو د کفیل صو بو ں کے حقو ق سلب کر نے کے متر داف ہے،خورشیداحمد

بدھ 26 جنوری 2022 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) سرحد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر حسنین خور شید احمد نے وفا قی حکو مت کی جا نب سے نیشنل و یجٹیڈ ایوریج کاسٹ ا ٓف گیس (ڈبلیو اے سی او جی ) پا لیسی متعار ف کر و انے پر شدید تحفظا ت کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے اقد ام ملکی ا ٓئین کے متصادم اور قدر تی گیس میں خو د کفیل صو بو ں کے حقو ق سلب کر نے کے متر داف ہے ۔

انھو ں نے مطا لبہ کیا کہ حکو مت ایسے اقدا م پر نظر ثا نی کر کے گیس کے وسا ئل سے مالا ما ل صو بو ں کے آئینی حقو ق کے تحفظ کو ہر صو ر ت یقینی بنا ئے اور اضا فی بو جھ ڈا لنے سے گریز کریں ۔گذشتہ روز ایک بیا ن میں سر حد چیمبر کے صدر حسنین خور شید احمد نے کہا کہ حکو مت پا رلیمنٹ سے بل پا س کر کے قا نو ن سا زی کر نے کے لئے منصوبہ بند ی کر رہی ہے جس کا مقصد قد ر تی گیس کو قومی اوسط کے تنا سب سے قیمتو ں کا تعین کیا جا ئیگا جو کہ قد رتی گیس کے ا ٓئینی حقوق پر ڈا کہ ڈالنے کی تیار ی کی جا رہی ہے جو کہ کسی صور ت بھی قابل قبو ل نہیں ہے جس کے خلاف ہر سطح پر مخالفت اور مزا حمت کی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ مذکورہ قا نو ن سا زی کے زریعے گیس کی ویجٹیڈ ایور یج کا سٹ ا ٓف گیس(National Weighted Average Cost of Gas)(ڈبلیو اے سی جی) پا لیسی کے تحت قیمتو ں کا تعین اور مقا می گیس سمیت در آمد شدہ ما ئع قدر تی گیس کی فر اہمی سے ہٹ کرملک کے مختلف صار فین کو زیاد ہ تر انحصا ر آر ایل جی ((RNLG پر کر نا ہے جو کہ قابل مذ مت اقد ا م ہو گا۔ سر حد چیمبر کے صدر حسنین خور شید احمد نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں قد ر تی گیس کی کل پیداوار 369ایم ایم سی ایف ڈی ((MMCFD ہے جبکہ صوبے میں استعما ل ہو نے وا لی گیس 240ایم ایم سی ایف ڈی (MMCFD) سے زیاد ہ نہیں ہے جس میں صر ف 40ایم ایم سی ایف ڈی گیس صنعتوں کو فر اہم کی جا تی ہے۔

اٴْن کا کہنا تھا کہ اسلا می جمہور یہ پا کستا ن کے آئین کے ا ٓر ٹیکل 158-A جس میں و اضح طور پر کہاگیا ہے کہ جس صو بے میں قدر تی و سا ئل ہوں اسے پا کستا ن کے دیگر حصو ں پر فوقیت حا صل ہوگی اور دستیاب قدر تی گیس کے و سا ئل سے صو بے کی پہلے ضر ورت پور ی کی جا ئیگی سر حد چیمبر کے صدر نے مزید کہا آئین کے متعلقہ آرٹیکل 158-Aکے تحت سستی گیس حاصل کر نا صوبے کا ا ٓئینی حق ہے کیو نکہ گیس پید ا کر نے والے صو بو ں قدر تی وسائل میں خو دکفیل ہو نے کی و جہ سے اپنے استعما ل کیلئے کسی ا ٓر ایل این جی گیس کی ضر ور ت نہیں ہے انھو ں نے کہا حکو مت کی جا نب سی) (WACOG پالیسی متعارف کر وانا کسی صو رت بھی قابل قبو ل نہیں ہے اور ایسے اقدا م سے گر یز کر نے کا مطالبہ کیا ہے اور سر پلس قدر تی گیس پید ا کر نے والے صو بو ں کے آئینی حقو ق کے تحفظ کو یقینی بنا نے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تجویز کردہ پالیسی کے نفاذ سے صو بہ پنجا ب بھی استفادہ حاصل کرے گا جہاں پر قدرتی گیس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ سر حد چیمبر کے صدر حسنین خور شید احمد نے مزید بتا یا ہے کہ حکو مت گیس کی او سط قیمت کیلئے پا ر لیمنٹ میں ایک بل پیش کر رہی ہے جس میں تما م قیمتیںگیس کی او سط قیمت یعنی کہ قد ر تی گیس کے علاوہ در ا ٓمد ی گیس کی ا وسط قیمت پر مبنی ہو گی جو کہ پا کستا ن کے ا ٓئین کے متعلقہ ا ٓر ٹیکل 158-A کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی۔ انھو ں نے وا ضح کیا حکو مت کی جا نب سے ایسی پا لیسی اور ا قدا م کی ہر سطح پر بھر پور مخالفت اور مز احمت کی جا ئیگی کیونکہ گیس پید ا کر نے وا لے صوبوں کے آئینی حقو ق سلب کر نے متر داف اقد ام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں