ڈالر کی قیمت اور ٹیکسز میں اضافہ کے باعث پشاور میں امریکی بادام کے منصوعی بحران پیدا ہو گیا

ہفتہ 28 مئی 2022 22:26

ڈالر کی قیمت اور ٹیکسز میں اضافہ کے باعث پشاور میں امریکی بادام کے منصوعی بحران پیدا ہو گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) ڈالر کی قیمت اور ٹیکسز میں اضافہ کے باعث پشاور میں امریکی بادام کے منصوعی بحران پیدا ہو گیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں ڈرائی فروٹ کے منصوعی بحران پیدا کر کے قیمتوں میں 1ہزار فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ، امریکی بادام بلیک میں 2200سے 2500روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، 1500روپے سے 2500روپے تک امریکی بادام پہنچ گیا ہے ، پستہ پہلے درجے کا 3200روپے سے 4ہزار روپے تک ، دوسرے درجے کا پستہ 1700روپے سے 2500روپے تک ، کاجو 1800روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے اشرف روڈ ، نمک منڈی ، پیپل منڈی ، سمیت دیگر مقامات پر ڈرائی فروٹ کے تاجروں نے چند دنوں کے دوران قیمتوں میں اضافہ کے باعث کرڑوں روپے کامنافع کما لیا ہے ، ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ڈرائی فروٹ کی خریداری بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں