ڈالرکی قیمت میں اضافہ کے باعث مریضوں کے آپریشن اخراجات میں چالیس فیصد تک مزید اضافہ ہو گیا

ہفتہ 28 مئی 2022 22:26

ڈالرکی قیمت میں اضافہ کے باعث مریضوں کے آپریشن اخراجات میں چالیس فیصد تک مزید اضافہ ہو گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث مریضوں کے آپریشن اخراجات میں چالیس فیصد تک مزید اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ ٹیکسوں میں اضافہ کے باعث چائنہ وئیل چیئرز ، بلڈ پریشر مشین ، شوگر مشین ، معذوروں کاسامان ، سرجیکل آلات ، کی قیمتوں میں 45فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے ، چائنہ وہیل چیئرز 7ہزار سے 14ہزار روپے ، عام بلڈ پریشر مشین 600روپے سے 1400روپے ،عام شوگر مشین 800سے 1500روپے ، تک پہنچ گیا ہے خیبر بازار ، کراچی مارکیٹ ، نمک منڈی ، سمیت ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ ، ایچ ایم سی اوردیگر ہسپتالوں کے باہر سرجیکل آلات فروخت کرنے والے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے ، معذور ہونے والے افراد کے لئے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 45فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے سرجیکل آلات کے مہنگے ہونے کے باعث مختلف آپریشنز میں استعما ل ہونے والے سرجیکل آلات کے باعث آپریشنز اخراجات میں بھی چالیس فیصد تک مزیداضافہ ہو گیا ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز میں اضافہ کے باعث بیرون ممالک سے منگوائے جانے والے اشیا ء کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں