معاشی و اقتصادی ترقی کے لئے پائیدار ودیرپاپالیسیاں ناگزیر ہیں ، عمران خان مہمند

پیر 15 اگست 2022 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر عمران خان مہمند نے کہا ہے کہ معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے پائیدار اور دیرپاپالیسیوں کا نفاذ ناگزیر ہے اس ضمن میں بیورو کریسی اور پالیسی ساز ادارے کاروباری طبقہ کو اعتماد میں لیں تاکہ مستقل و مربوط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک کی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے 31ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے مختلف محکمہ جات کے افسران کا ان لینڈ سٹڈی کے سلسلے میں سرحد چیمبر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری نے مینجمنٹ کورس کے سینئر افسران کوایک جامہ ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے سرحد چیمبر کے اغراض و مقاصد ¾ پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیورو کریسی بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر پالیسیوں کو تشکیل دے جس کے نتیجہ میں دوررست نتائج برآمد ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں