بے گھر قبائلی عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ معیاری تعلیم دینا بھی ضروری ہے، محموداسلم وزیر

پیر 24 ستمبر 2018 11:40

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بکاخیل ٹی ڈی پیز کیمپ ہا ئی سکول میں ایف ڈی ایم اے کی طرف سے 600سے زائد طلباء کو مفت کتب اور بیگ دئیے گئے۔

(جاری ہے)

ایف ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل محمود اسلم وزیر نے اس موقع پر بتا یا کہ بے گھر قبائلی عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی کے ساتھ معیاری تعلیم بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کیمپ میں ایف ڈی ایم اے کے ذمہ داروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ کیمپ میں موجود تمام بچوں کی تعلیم و تربیت اور اساتذہ کی حاضری پر بھی نظر رکھیں تا کہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں