اسلامیہ جمعیت طلبہ کا یوتھ فیسٹیول کالجیٹ میں شروع

بدھ 12 دسمبر 2018 12:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) اسلامیہ جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کا سالانہ تین روزہ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح خیبرمیڈیکل کالج کے ڈین پروفیسرڈاکٹرنورالایمان نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتاز مذہبی سکالرڈاکٹر دوست محمد خان اورجمعیت یونیورسٹی کیمپس کے ناظم اول شیرخان بھی موجود تھے‘ یوتھ فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی سلمان بن احسان محمدمجتبیٰ اورنجیب الله پرمشتمل ہے‘ میلے میں بلڈکیمپ‘ بک فیئر‘ سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے‘ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نمائش اورمختلف سٹالز کا اہتمام کیاگیاہے ‘فیسٹیول کے دوران مختلف مقابلے منعقدہوںگے اور انعامات دیئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں