مالاکنڈ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی تعیناتی کے احکامات

بدھ 12 دسمبر 2018 16:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پشاورہائیکورٹ کے دارالقضائ(مینگورہ) بنچ نے مالاکنڈ بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی تعیناتی کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے، نعیم اللہ اسسٹنٹ کنٹرولر نے سولہ سال اسی پوسٹ پر تعیناتی کے باوجود ترقی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

کیس میں وزیر اعلیٰ کنٹرولنگ اتھارٹی چیف سیکرٹری اور چیئرمین ملاکنڈ بورڈ کو فریق بنایا گیا تھا۔

جسٹس غضنفر اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔ رٹ میں درخواست گزارنے موقف اپنایاتھاکہ پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلے سنا چکی ہیں۔ کنٹرولنگ اتھارٹی محکمے میں اہلکاروں کے ہوتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر کنٹرولر لانے کی مجاز نہیں۔ فضل شاہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کیس میں بنچ فیصلہ سناتے ہوئے کنٹرولر کی تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں