خیبر کا لج آف ڈینٹسٹری میںManuscript Writing پر ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) خیبر کا لج آف ڈینٹسٹری میںManuscript Writing پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دو ماہر مقررین طاہر یوسفزئی، سینئر انسٹرکٹر، ریسرچ ڈیپارٹمنٹ پیڈز اینڈ چائیلڈ ہیلتھ، آغا خان یونیورسٹی کراچی اور ڈاکٹر فرح ناز قمر ورکشاپ ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، پیڈز اور چائیلڈ ہیلتھ آغاخان یونیورسٹی کراچی تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ممبر بورڈ آف گورنر ڈاکٹر ندیم عالم تھے جنھوں نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔Manuscript Writingغیر شائع شدہ تحریر ہوتی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد لو کل ریسرچر کی معلومات اخذ کرنے کی قابلیت کو بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔اس ورکشاپ کے نتیجے میں ریسرچر اپنی Manuscriptکی تحریر کو بہتر کر سکتے ہیں تاکہ وہ انکو اچھے جنرلز میں شائع کر واسکیں۔

(جاری ہے)

مزید آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ وابستگی سے ریسرچرز کی مہارت کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔شرکاء کو اپنی ریسرچ کو مزید بہتر کرنے اور ریسرچ مقاصد کو اُجاگر کرنے کے ساتھ گروپ کا کام، سٹڈی ڈیزائن، مقاصد کی تحریر، Abstracts اورManuscript Writingکے طریقے، لیٹریچر سرچ اور نتائج کو لکھنا شامل ہے۔ٹرینر نے مختلفManuscript جس میں نتائج لکھنے کے طریقے اورAbstracts شامل تھا پر وضاحت کی ۔

بعد میں شرکاء نے بھی اس بارے میں پریزینٹیشن دیں۔ڈاکٹر فرح ناز قمر نے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں ریسرچ کے معیار میں بہتری کو سراہا اور کہا کہ اسکو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ممبر بورڈ آف گوررنر ڈاکٹر ندیم عالم نے ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کی کاوشوں کی داد دی اور سیٹوں میں اضافے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ۔ ڈین خیبر کالج آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول نے حکومت خیبر پختونخواہ اور بورڈ آف گورنر کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ خیبر کالج آف ڈینٹسٹری صوبہ کی پہلی ڈینٹل یونیورسٹی بنے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں