اپٹا کے انتخابات مکمل‘عزیزاللہ خان صوبائی صدرمنتخب

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے ضلعی اور صوبائی انتخابات مکمل ہو گئے، عزیزاللہ خان بلامقابلہ صوبائی صدر جبکہ بادشاہ محمود جنرل سیکرٹری منتخب کرلئے گئے، 80ہزارسے زائد پرائمری اساتذہ کی نمائندہ تنظیم اپٹاکی تنظیم نوکا عمل 20 اکتوبر سے شروع ہوا اور30 نومبر تک جاری رہا اور ہر سرکل ، تحصیل اور ضلع میں تنظیم نوہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تقریباً 200 سے زائد اپٹاکے نمائندگان کا پشاور میں انتخابی اجلاس صوبائی چیئرمین ابراہیم شاہ بابا کی زیرصدارت ہواجس میں پشاور کے عزیزاللہ خان کو اگلے تین سال کیلئے صوبائی صدر جبکہ بادشاہ محمود کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ،حلف برداری تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹرحافظ محمد ابراہیم ،سابق ڈائریکٹر محمد رفیق خٹک، ایڈیشنل ڈائریکٹر حامد محموداور دیگربھی موجود تھے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں