الخدمت سکولوں کے ٹیچرز کے استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 21:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں قائم الخدمت سکولز اور سٹریٹ چلڈرن سنٹرز کے اساتذہ کرام اور طلبہ کی استعداد کار میں اضافے اور پیشہ ورانہ تربیت کیلئے عالمی سطح کے لیڈر شپ کمپنی فرینکلن کوے پاکستان کے ساتھ شراکتی معاہدہ کر لیا جس کے تحت فرینکلن کوئے اپنے موثر اوربھر پور پروگرام دی لیڈر اینڈ می کے تحت صوبہ بھر میں قائم الخدمت فاؤنڈیشن سکولز کے اساتذہ اور طلبہ کو لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ پر ٹرینگ اور تذکیہ کے تفصیلی فریم ورک کے ساتھ منسلک ہو گئے ہیںجو کہ گزشتہ پندرہ سالوں سے دنیا کے 60ممالک کے ہزاروں سکولز اور اداروں کو کامیابی کے ساتھ سہولیات فراہم کر رہا ہے اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص اور فرینکلن کوے کے کنٹری ڈائریکٹر فضل احمد نیازی نے ایم او یو پر دستخط کئے اور یاداشت کا تبادلہ کیا اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے سینئر پروگرام منیجر قاضی وجاہت محمود،ایجوکیشن منیجر وحید اللہ جبکہ فرینکلن کوے کے پی کے کے نمائندے شبیر احمد اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کے پی کے میں نجی اور سماجی تعلیمی اداروں میں الخدمت نے پہلے کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے لئے مکمل تربیتی پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں