پشاور کے تین پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں خالی نشستوں پر پہلی شفٹنگ منگل18دسمبر کو ہو گی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:28

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو ) پشاور کے زیر اہتما م صوبے کے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کا لجز میں سنٹرلائیزڈ داخلوں کے سلسلے میں پشاور کے تین میڈیکل کالجز میں طلباء وطالبات کی میرٹ کے مطابق شفٹنگ منگل 18دسمبر کو کی جائے گی ۔صوبائی ایڈمشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ داخلوں کے پہلے مر حلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اب دوسرے مرحلے میں پشاور کے تین میڈیکل کالجز رحمان میڈیکل کالج،پشاور میڈیکل کالج ورسک روڈ پشاور اور نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن حیات آباد میںاوپن میرٹ نشستوں پر میرٹ کم چو ائس کی بنیاد پرجن طلباء وطالبات کو داخلے دئیے گئے ہیں ان میں سے خالی ہونے والی کچھ نشستوں پر ان ہی کالجز کے طلباء وطالبات میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر شفٹنگ کر سکتے ہیں جس کے لیئے شفٹنگ کے خواہشمند طلباء وطالبات کو اپنی شفٹنگ کی چوائس دینے کے لیئے منگل 18دسمبر کو صبح 9بجے کے ایم یو کے ملٹی پرپز ہال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سال صو بے کی تا ریخ میں پہلی دفعہ پاکستان میڈ یکل اینڈ ڈینٹل کو نسل کی نئی ریگو لیشنز کے تحت صوبے کے تمام پر ائیو یٹ میڈ یکل اور ڈینٹل کالجز میں کے ایم یو کے زیر اہتمام سنٹر الا ئیز ڈ میر ٹ کے مطا بق داخلو ں کا طر یقہ کار اپنا یا گیاہے جس کے تحت پہلے مر حلے میں اوپن میرٹ کم چوائس کی بنیاد پر پشاور کے تین پرائیو یٹ میڈ یکل کالجزرحمان میڈیکل کالج،پشاور میڈیکل کالج ورسک روڈ پشاور اور نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن حیات آباد میں داخلے دئیے گئے ہیں جب کہ دوسرے مرحلے میں ان کالجز میں خالی ہونے والی نشستوں پر ان ہی تین کالجز کے طلباء وطالبات کو میرٹ کم چوائس کے تحت شفٹنگ کی اجازت دی جائے گی جس کے لیئے انہیں منگل 18دسمبر کو کے ایم یو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثناء خیبر میڈ یکل یو نیو رسٹی کی جا نب سے جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ متذکرہ تین کالجز میں ایڈمشن کی تکمیل کے بعد صوبے کے دیگرتین میڈیکل کالجز پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج پشاور،وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد اور رازی میڈیکل کالج پشاور میں داخلوں کی آفر اور چوائس کے لیئے نئی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان عنقریب کیا جائے گا جس کی اطلاع خواہشمند طلباء وطالبات اور ان کے والدین کو کے ایم یو کی ویب سا ئیٹ www.kmu.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج پر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں