شہیدبینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اکیڈمک کونسل کا 10واں اجلاس

بدھ 19 دسمبر 2018 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی اکیڈیمک کونسل کے دسواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اساتذہ رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ آف فیکلٹی کی سفارشات کو سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس کی منظوری کیلئے زیر غور لایاگیا‘ اجلاس میں تدریسی عوامل کے علاوہ ہاسٹل چارجز ‘ایم فل‘ پی ایچ ڈی پروگراموں کے اجراء‘ کالجوں میں بی ایس پروگرامز کے اجراء‘ کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے قیام اور اس کی مانیٹرنگ کے معیار کو مزید بہتر کرنے کی تجویز پیش کی گئی‘ شعبہ امتحانات سے متعلق گزارشات کو بھی زیر غورلایاگیا جبکہ بیسٹ یونیورسٹی ٹیچرایوارڈ‘ بیسٹ یونیورسٹی ریسرچرایورڈاور سٹوڈنٹ ایوالولیشن کی بنیاد پر ٹیچرز کو تعریفی اور خطوط کے معیار میں ترمیم کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں