گورنمنٹ ہائی سکول سربند میں پی ٹی سی کونسل کے عہدیداروں کا انتخاب

بدھ 19 دسمبر 2018 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) محکمہ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ شہیدفرحان جلال ہائی سکول سربند پشاورمیں پی ٹی سی کونسل کا قیام عمل میں لایاگیا۔ الیکشن کمشنر کے فرائض کفایت خان سی ٹی اور کنوینئرکے فرائض ایس ایس ٹی محمدعارف نے سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علاقے کے عمائدین طلباء کے والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ اجلاس میں متفقہ طورپر پی ٹی سی کونسل کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایاگیا جس کے مطابق محمدندیم چیئرمین ہونگے جبکہ دیگر اراکین میں موسم خان سیکرٹری ‘ناظم فہیم خان ‘حاجی الماس خان‘ نذیر شاہ‘ محمدخان‘ محمدایوب ‘نورجمال اور ایوب خان کونسلر شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں