عبدالولی خان یونیورسٹی مردان نے بیچلرامتحانات کا اعلان کردیا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:37

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیر اہتمام بی اے ‘ بی ایس سی سپلیمنٹری امتحانات 27دسمبر سے شروع ہوںگے‘ تمام طلبہ کے رول نمبر سپلیس ان کے گھروں کے پتے پر ارسال کردیئے گئے ہیں‘ جن کو رول نمبر سپلس 23دسمبر تک ان کے گھر کے پتے پر نہ ملے ‘ وہ ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ 24سے 26دسمبر تک کنٹرولر امتحانات عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں