اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کا دوسرے روز بھی کلاسز کا بائیکاٹ

بدھ 19 دسمبر 2018 18:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ٍاسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران اساتذہ نے دوسرے روز بھی کلاسز کا بائیکاٹ کیا۔ اس دوران اساتذہ وائس چانسلر کے دفتر کے باہر جمع ہوئے جہاں انھوں نے اپنے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، اساتذہ کا موقف ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں