اعلی تعلیم کیلئے جدید سہولیا ت کا ہو نا لازم ہے‘ ڈاکٹر عابد علی

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انجینئر پیر سید عابد علی شاہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور کردہ 4کروڑ 77لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہونے والا سمارٹ اینڈ سیف یونیورسٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر پیر سید عابد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلی تعلیم کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ادارے میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہو ں۔

سہولیات کے بغیر کوئی بھی ادارہ مکمل نہیں ہوتا تیز ترین انٹر نیٹ جس کو دو ماہ کے قلیل عرصہ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس پر ڈائریکٹر آئی ٹی ار سی ناصر گل خراج تحسین کے مستحق ہے بنوں یونیورسٹی کیلئے کام کرنے والے افسران ہمارے سروں کے تاج ہے تاہم غفلت کرنے کرنے والوں کیلئے اس ادارے میں کوئی جگہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں