اساتذہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں‘محمدنذیر خان

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ایس پی چارسدہ محمدنذیر خان نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے قوموں نے کامیابی حاصل کی ہے اساتذہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی بھرپور توجہ دیں قوم کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہے‘ تعلیمی میدان میں مغرب کا مقابلہ کرناہوگا‘ جس کیلئے جدید سائنسی علوم میں مہارت حاصل کرناہوگی‘ ان خیالات کااظہار ایس پی نذیر خان نے الخدمت سکول سرکی کیمپس چارسدہ کے سیکنڈٹرم امتحان کے تقسیم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا‘ اس موقع پر پرنسپل ہارون خان ‘الخدمت چارسدہ کے جنرل سیکرٹری امان الحق‘ وائس پرنسپل محمد طارق‘ عمائدین علاقہ‘ والدین بھی کثیرتعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں