شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کااجلاس‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 16مقالات کی منطوری

منگل 22 جنوری 2019 12:48

شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی کااجلاس‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 16مقالات کی منطوری
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ اکنامکس اور شعبہ سائیکالوجی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سولہ مقالات کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی‘ پروفیسر ڈاکٹر اعتزازاحمداورپروفیسر ڈاکٹر احمد بھٹی نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں