پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی انتھرپالوجی، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری نتائج کا اعلان کردیا

منگل 22 جنوری 2019 12:49

پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی انتھرپالوجی، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری نتائج کا اعلان کردیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پشاور یونیورسٹی نے ایم اے سوشیالوجی، انتھرپالوجی، آرکیالوجی، ایم ایس سی زوالوجی اور کیمسٹری کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات کے مطابق ایم اے سوشیالوجی پریویس میں 48 طلبہ شریک ہوئے جن میں 39کامیاب ہوئے نتیجہ 81 فیصد رہا، انتھرپالوجی فائنل میں 20طلبہ شریک ہوئے جن میں 11کامیاب ہوئے نتیجہ 55فیصد رہا، آرکیالوجی فائنل میں 23طلبہ نے امتحان دیا جن میں 15 پاس ہوئے نتیجہ 65فیصد رہا، زوالوجی پریویس میں 55میں سے 53کامیاب ہوئے نتیجہ 96فیصد رہا۔ ایم ایس سی کیمسٹری سال اول میں 104طلبہ شریک ہوئے جن میں 84پاس ہوئے نتیجہ 81فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں