استاد معاشرے میں سیڑھی کی حیثیت رکھتا ہے‘ پختون یار خان

منگل 22 جنوری 2019 14:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بنوں ہائی و ہائیر سیکنڈری سکول ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور سکول سربراہان میں انعامات تقسیم کئے گئے، تقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول جھنڈو خیل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک پختون یار خان تھے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اکرم اللہ خان ،ضلع کے تمام سکول سربراہان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملک پختون یار خان نے کہا کہ استاد معاشرے میں سیڑھی کی حیثیت رکھتا ہے جو خود ایک مقام پر قائم رہتے ہوئے ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو اعلی درجے تک لے جانے میں کلیدی کر دار ادا کررہے ہیں اور روحانی باپ ہوتا ہے، جن اقوام نے تعلیم اور اپنے استادوں کی قدر نہیں کی وہ قومیں تنزلی کا شکار رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طالب علم کی پڑھائی کیلئے نہایت ضروری ہے اس لئے کھیل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

ضلع بنوں نے ہمیشہ بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا کئے ہیں، حال ہی میں ضلع بنوں نے صوبائی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبہ دوسری پوزیشن پر بھی بنوں ریجن کے کھلاڑی کامیاب ہو گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں