پشاوریونیورسٹی میں مقابلہ مصوری کاانعقاد

جمعرات 24 جنوری 2019 13:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء)شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن پشاوریونیورسٹی کے زیراہتمام یواین ایچ سی آراورافغان کمشنریٹ کے تعاون سے ٹیچرزکمیونٹی سنٹرمیں مقابلہ مصوری کاانعقادکیاگیاجس میں 40طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنربرائے افغان مہاجرین عباس اوریواین ایچ سی آرکے نمائندے ڈینش شریستہ اورین ہل بھی موجود تھے۔مقابلے میں کمشنریٹ کے توسط سے 10افغان طلباء نے بھی شریک ہوئے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدشیرعلی خان،پروفیسریونس مسعوداورناصرمحمودپرمشتمل تھی ۔بعدازاں پوزیشن ہولڈرزطلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں